غیر قانونی ڈمپنگ پر گاڑی ضبط ، مقدمہ درج کرانیکاحکم

غیر قانونی ڈمپنگ پر گاڑی ضبط ، مقدمہ درج کرانیکاحکم

ٹھیکیدار کو گرفتا رکیاجائے ، اے سیز روزانہ چیکنگ ممکن بنائیں :کمشنر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ اے سیز اور نگران افسران اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کو روزانہ چیک کریں، خود بھی مسائل کو نوٹ کریں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہریوں سے فیڈبیک لیں، انکی شکایت کے فوری حل سے شہریوں کا اعتماد حاصل ہوگا۔ غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کی گاڑی ضبط کرکے ایف آئی آر درج کروائی جائے اور ٹھیکے دار کو گرفتار کیا جائے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر قانونی ڈمپنگ کے خاتمے کے لیے شہریوں سے فیڈبیک کے ذریعے مدد لی جائے ۔ کمشنر لاہور نے مانیٹرنگ افسران سے تمام زونز میں صفائی صورتحال، پیشرفت اور مسائل کے بارے میں بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 15روزہ خصوصی صفائی مہم میں ہر روزمزید نئے پوائنٹس سے بھی کوڑا اٹھایا جا رہاہے ۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی کے حوالے سے موصول شکایات پر فوری ردعمل دیکر ازالہ کریں۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ سالڈ ویسٹ و بلڈنگ مٹیریل اٹھانے کے لیے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے نے کام شروع کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں