ویکسی نیشن :ٹرانسپورٹ ، خوردنی اشیا پر ڈسکاؤنٹ ملے گا

ویکسی نیشن :ٹرانسپورٹ ، خوردنی اشیا پر ڈسکاؤنٹ ملے گا

ویکسین لگانے والے بچوں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر عمر چٹھہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہوریوں کے لئے خوشخبری ،ویکسی نیشن کرانے والوں کو اب مختلف اشیا پر ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو کوروناویکسی نیشن \\\"ریڈ\\\" ڈرائیو کے دوران ڈسکاؤنٹ مل سکے گا ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مختلف چیزوں پر ویکسی نیشن کرانے والوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا ، اوبر اور کریم سمیت دیگر ٹیکسی سروسز پر ویکسی نیٹڈ افراد کو ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا ۔پنجاب حکومت نے اوبر اور کریم پر ڈسکاؤنٹ دینے کے لیے پلان تیار کرلیا ہے ۔ کمپنیوں سے ڈسکاؤنٹ بارے شرائط و ضوابط طے کیے جارہے ہیں ، نجی اور سرکاری سکولوں میں بچوں کو کھانے کی چیزوں پر بھی ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ جو بچے اس کورونا ویکسی نیشن مہم میں اپنی ویکسی نیشن کرائیں گے ، انہیں تحائف بھی ملیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں