سموگ تدارک، افسروں ، ملازموں کی سائیکلوں پر دفاتر آمد

سموگ تدارک، افسروں ، ملازموں  کی سائیکلوں پر دفاتر آمد

سموگ کے تدارک کیلئے واسا لاہور کے افسروں اور ملازموں کی جانب سے سائیکلنگ کا سلسلہ جاری ہے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ہفتے کے روز حسب روایت واسا افسر اور عملہ سائیکلوں پر دفتر پہنچا۔سموگ کے پیش نظر تمام عملہ اور افسر ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آتے ہیں ، واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا عملہ ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد کی قیادت میں قافلے کی شکل میں ایف سی کالج انڈرپاس سے واسا ہیڈ آفس پہنچا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں