اساتذہ ترقی کیلئے ٹیسٹ تجویز، رولزمیں ترمیم کی تیاری

اساتذہ ترقی کیلئے ٹیسٹ تجویز، رولزمیں ترمیم کی تیاری

اساتذہ کو پوری سروس میں تین دفعہ ٹائم سکیل پروموشن دی جائے گی

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے سروس رولز میں ترمیم کے لیے تجاویز تیار کرلیں ۔ اساتذہ کو پروموشن لینے کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کو سروس رولز میں ترامیم کے لیے تجویز دینے کی ہدایات کی تھیں۔ ڈی پی آئی کی جانب سے اس حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئیں ۔ تمام کیڈرز کے اساتذہ کو پروموشن کے لیے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ اساتذہ کو ٹائم سکیل پروموشن بھی تجویز کی گئی ۔جس کے مطابق اگر اساتذہ اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ نہیں بھی کرتے تو ان کو تین پروموشن لازمی دی جائیں گی اور اس کا اطلاق تمام کیڈر کے اساتذہ پر ہوگا ۔ اساتذہ کو پوری سروس میں تین دفعہ ٹائم سکیل پروموشن دی جائے گی ۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پروموشن کے لیے پچاس فیصد ان سروس کوٹہ ہوگا جبکہ پچاس فیصد ڈائریکٹ بھرتی تجویز کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز پر عملدرآمد کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن خطیر رقم درکار ہوگی ۔دوسری طرف اساتذہ نے ڈی پی آئی کی تجویز کو سراہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں