رہائشی سکیموں میں 1 لاکھ غیر قانونی سپیڈ بریکر

رہائشی سکیموں میں 1 لاکھ غیر قانونی سپیڈ بریکر

سپیڈ بریکرز کو توڑنے اور نئے قوانین بنانے کے لیے حکمت عملی تیار

لاہور (شیخ زین العابدین)صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع ایل ڈی اے کی سکیموں میں ایک لاکھ سے زائد بنے سپیڈ بریکرز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، سپیڈ بریکرز کو توڑنے اور نئے ریگولیشنز بنانے کے لیے حکمت عملی بنا لی گئی ۔ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے کسی بھی مقام پر سپیڈ بریکر بنانے کے لیے ڈیزائن بھی تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیموں میں گلیوں میں بنے سپیڈ بریکرز کی کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی، گلی کے رہائشی آئی ڈی کارڈ کے ہمراہ سپیڈ بریکر کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے کو درخواست دیں گے ، سپیڈ بریکرز کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے نے ریگولیشنز بنا لیے ، ایل ڈی اے ریگولیشنز کی حتمی منظوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس سے لی جائے گی ، سپیڈ بریکر بغیر اجازت بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا طریقہ کار بھی وضع کر لیا گیا، ایل ڈی اے کا شعبہ ہاؤسنگ آپریشن کے دوران سپیڈ بریکرز کو مسمار کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں