فیروز پورروڈ پر پیچ ورک لگانے کامنصوبہ

فیروز پورروڈ پر پیچ ورک  لگانے کامنصوبہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )فیروز پور روڈ کی حالت زار بہتر بنانے کا پلان، کینال روڈ سے گجومتہ تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر پیچ ورک لگایا جائے گا۔

کلمہ چوک سے قصور اور گجومتہ سے کلمہ چوک آنے والی سڑک پر پیچ ورک لگایا جائے گا،ایل ڈی اے نے پیچ ورک لگانے کے لئے پانچ کروڑ 19 لاکھ 43 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا ۔ پیچ ورک کا کام دو ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں