پراکس نے مسافر ٹرینوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

 پراکس نے مسافر ٹرینوں  کی مانیٹرنگ شروع کردی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس نے ٹرینوں کی مانیٹرنگ کیلئے کام شروع کردیا۔

 مانیٹرنگ میں ٹرینوں کی آمدن، سروس ڈلیوری، عوامی سہولیات اور مسافروں کی جانب سے فیڈ بیک کا جائزہ لیا جائے گا۔پراکس کی جانب سے ٹرینوں کی مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنانے کے کیلئے نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ زونز بنا دئیے گئے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل خالد خورشید کنور کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں