ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کیلئے پی آئی ٹی بی اور نجی بینک میں معاہدہ

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کیلئے پی  آئی ٹی بی اور نجی بینک میں معاہدہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ’PayZen‘ کے ذریعے ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

 معاہدہ کے تحت نجی بینک ‘PayZen’ کیلئے بطور پارٹنر بینک کردار ادا کرے گا جبکہ ادائیگیوں میں آسانی کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی سہولت بھی دی جائے گی۔ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور نجی بینک کے ہیڈ ڈیجیٹل منی اینڈ فنانشل انکلوژن طغرل عامر تراب علی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں