2050تک شہر کی آبادی اڑھائی کروڑ تک پہنچنے کاامکان

2050تک شہر کی آبادی اڑھائی کروڑ تک پہنچنے کاامکان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ماسٹر پلان برائے لاہور ڈویژن 2050 کے اہم خدوخال ایل ڈی اے نے جاری کر دیئے ، ایل ڈی اے نے ماسٹر پلان سے متعلق بنائی ویڈیو بھی جاری کر دی، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ماسٹر پلان کی تیاری کا عمل 2019 میں سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا۔

 پہلی دفعہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں چھوٹے بڑے شہروں کے 49 انفرادی پلان بنائے گئے ، ماسٹر پلان کی تیاری میں محکمہ ماحولیات ، ماہر ٹاؤن پلانر ، ممبران لاہور بچاؤ تحریک،پبلک پرائیویٹ شعبہ سے تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،ایک تخمینے کے مطابق شہر لاہور کی 2050 تک آبادی بڑھ کر 25 ملین ہو جائے گی، آبادی کی بڑھتی ضروریات، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ماسٹر پلان میں اقدامات کیے گئے ، بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے اور گرین ایریا کے تحفظ کے لیے ماسٹر پلان میں تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ ماسٹر پلان کے تحت لاہور کے تمام اضلاع میں ڈویلپمنٹ کے لئے شہروں کی حدبندی کا تعین کر دیا گیا ہے اور ہر شہر کا انفرادی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔اس پلان کے تحت گرین ایریاز اور زرعی زمین کے تحفظ کیلئے 2030تک کسی نئے علاقے میں رہائشی سکیموں کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں