قرآن پاک کی بے حرمتی پر پنجاب قرآن بورڈ کی شدید مذمت

 قرآن پاک کی بے حرمتی پر  پنجاب قرآن بورڈ کی شدید مذمت

لاہور (نمائندہ دنیا)پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا قاری محمدحنیف جالندھری اوردیگر بورڈ ممبران ۔۔

جن میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،ڈاکٹر محمدحسین اکبراور ڈاکٹر عبدالغفور راشد بطور خاص شامل ہیں، نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا حالیہ واقعہ ’’اسلاموفوبیا‘‘کی انتہائی خطرناک صورت کی غماز ہے ،جو دین اسلام کی روزافزوں اثر آفرینی اور حقانیت وصداقت کی ترویج وتبلیغ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور بند باندھنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ یہ منفی حربے اور گھناؤنے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہ ہوسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں