شیڈول متاثر، ٹرینیں گھنٹو ں تاخیر کاشکار، مسافر پریشان

شیڈول متاثر، ٹرینیں گھنٹو ں تاخیر کاشکار، مسافر پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ٹرین شیڈول بدستور متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،دھند ختم ہونے کے باوجود ریلوے سسٹم پر مسافر ٹرینیں وقت پر نہ آسکیں۔

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ،کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے ، بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہوئی ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹہ 30 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 1گھنٹہ 15 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 لیٹ ہوئی۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مسافر گھنٹوں ریلوے سٹیشنز پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں