لیسکو :سنگل ،تھری فیز میٹرز نایاب، صارفین پریشان

لیسکو :سنگل ،تھری فیز میٹرز نایاب، صارفین پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو دفاتر میں سنگل اور تھری فیز میٹرز نایاب، بجلی صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،لیسکو انتظامیہ کے دعوے ہوا ہوگئے۔

لیسکو ریجن میں سنگل اور تھری فیز میٹرز ایک بار پھر نایاب ،سنگل اور تھری فیز میٹرز نہ ہونے کے باعث نئے گھریلو اور کمرشل کنکشنز التوا کا شکار ،میٹرز کی قلت کے باعث سینکڑوں خراب میٹرز بھی تبدیل نہ ہوسکے ،خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے کے باعث ایوریج بلنگ کی مد میں اضافی یونٹس چارج ہونے لگے ۔ لیسکو انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود میٹرز کا شارٹ فال پورا نہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں