سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی ، سیکرڈ ہارٹ چرچ میں ریلی

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی ، سیکرڈ ہارٹ چرچ میں ریلی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیر اہتمام سیکرڈ ہاٹ چرچ میں احتجاجی اجلاس و ریلی، مختلف مذاہب کے علما کی شرکت۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر مختلف مذاہب کے علما کی شدید مذمت ،سیکرڈ ہارٹ چرچ ریگل چوک میں احتجاجی اجلاس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا اور مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، سویڈن حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ملعون کو نشان عبرت بنایا جائے ،مسیحی برادری اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،سویڈن حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ملعون کو سخت سزا دی جائے ، اجلاس اور ریلی میں سید محمود غزنوی ،پادری عمائنول کھوکھر، شہزادہ احسن گیلانی ،علامہ خالد محمود،سیدہ شفقت زہرہ بخاری ،آغا صغیر عباس ورک ،فادر اشفاق انتھونی اور فادر نقاش نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں