کشمیر یوں کیلئے بڑی سپورٹ پاکستانی عوام :مشعال ملک

 کشمیر یوں کیلئے بڑی سپورٹ پاکستانی عوام :مشعال ملک

لاہور(سیاسی نمائندہ)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کے لیے سب سے بڑی سپورٹ پاکستانی عوام ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں یونیک گروپ اور ایوان اقبال کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔معروف تجزیہ کار غلام مصطفی نے کہا کہ کشمیر کا آزاد ہونا طے ہے اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت اپنے ہی ملک میں چلنے والی مختلف تحریکوں کے باعث ٹوٹ جائے گا۔ چیئرمین پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم اپنے غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ سرحدوں کی بھرپور حفاظت کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں