ائرپورٹ کے گرد تمام علاقوں میں دفعہ 144نافذ

 ائرپورٹ کے گرد تمام علاقوں  میں دفعہ 144نافذ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوانے ائر پورٹ کے گرد مسافر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے اور ریسٹورنٹس کی لیزر لائٹس سے فلائٹ آپریشنل مسائل کے تدارک کیلئے ائرپورٹ کے گرد تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کاحکم دے دیا۔

 پرندوں کو صدقے کا گوشت ڈالنے ، لیزر لائٹ استعمال اور کبوتر بازی پر پابندی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے ائرپورٹ کے نزدیکی ایریاز میں کچرے کے خاتمے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ اے سی کینٹ کمیٹی کے انچارج ہونگے جبکہ کمیٹی میں کینٹ بورڈ، والٹن بورڈ، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران شامل کر دئیے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں