دو کلو چرس برآمدگی ، ملزم کی ضمانت خارج

دو کلو چرس برآمدگی ، ملزم کی ضمانت خارج

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت ، دو کلو منشیات چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ملزم قیوم منظور کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ملزم کی جانب سے وکیل چودھری شہزاد احمد نے دلائل دیئے ۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم کے خلاف پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ۔ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں