آئس نشہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور سپلائی چین توڑنے کا حکم

 آئس نشہ کے خلاف بھرپور کریک  ڈاؤن اور سپلائی چین توڑنے کا حکم

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی آئی اے لاہور اور اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک نے سی سی پی او کو سی آئی اے لاہور کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او نے آئس نشہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور اس کی سپلائی چین توڑنے کا حکم دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں