نجی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں عالمی میڈیکل کانفرنس شروع

نجی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز  میں عالمی میڈیکل کانفرنس شروع

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ساتویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

اس بار انٹرنیشنل کانفرنس کا عنوان شیئرنگ سلوشن یعنی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال ہے ۔کانفرنس میں میڈیکل کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے خصوصی لیکچر ز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا اس کے علاوہ عملی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان بھر اور دنیا کے مختلف ممالک سے ماہر ڈاکٹرز،سرجنز اور صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد بڑی تعدا د میں شرکت کر رہے ہیں۔مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز نے اپنے تحقیقاتی مقالاجات پیش کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں