پولیس کے غازیوں کی مالی معاونت کیلئے نیا پیکیج تیار

پولیس کے غازیوں کی مالی معاونت کیلئے نیا پیکیج تیار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ، اپاہج یا مستقل معذور ہونیوالے بہادر جانباز غازی محکمہ پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس کے غازی محمد رضوان سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے پولیس غازیوں کی مالی معاونت کیلئے نیا پیکیج تیار کر لیا ہے جس کے تحت دورانِ ڈیوٹی مختلف آپریشنز میں زخمی ہوجانے والے غازیوں کو ایک ملین کی بجائے 2.5ملین رقم ملے گی جبکہ مکمل معذور ہو کر بستر تک محدود ہونے والے جانباز غازیوں کی مالی امداد ایک کروڑ روپے کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شہید اہلکاروں کی طرز پر مستقل معذور اہلکاروں کی پوسٹ کو بھی سپیشل پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس اقدام سے پولیس نہ صرف پولیس غازیوں کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ مل سکے گی بلکہ انکی جگہ نئی بھرتی بھی ہو سکے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں