ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہردم کوشاں رہینگے :علما کرام

ناموس رسالت کے تحفظ کے  لئے ہردم کوشاں رہینگے :علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ )نبی کریم ؐکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے۔

نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہردم کوشاں رہینگے ،تحفظ ختم نبوت ،حرمت رسول ؐ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اسماعیل شجاع آبادی، عزیز الرحمن ثانی ، عبدالعزیز نے مدرسۃ البنات میں لیکچردیتے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں