پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے :تحریک انصاف

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جنرل سیکرٹری حماد اظہر اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے نام اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منائے گی۔
پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، پارٹی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے ۔