پاکستان سے تعلقات منفرد رشتے پرقائم ہیں :ترک سفیر

پاکستان سے تعلقات منفرد رشتے پرقائم ہیں :ترک سفیر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاک، ترک تعلقات کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضانے کہا کہ پاکستان کے طلبا اور فیکلٹی ترکی کے نظام تعلیم سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے ترک طلبا کیلئے یو ایم ٹی میں ایک ملین ڈالر مالیت کے سکالر شپس کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان روزگار، انٹرنشپ پروگرامز اور صنعتی تعاون کے ذریعے مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں۔قائم مقام صدر یو ایم ٹی جاوید حسن نے کہاکہ ترکی کی مثال پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اپنے مسائل پر قابوپا لے گا۔ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ پاک ، ترک تعلقات منفرد اور بے مثال رشتے پر قائم ہیں،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی  جس کی جڑیں عقیدے ، لسانیات اور گہری تاریخ پر مبنی ہیں۔ مسئلہ کشمیر نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں