مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ :مقررین

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ :مقررین

لاہور (سٹاف رپورٹر )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’ یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز کشمیری رہنما اور صدر نظریہ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے  خورشید احمد ، سینئر صحافی سلمان غنی، سید نصیب اللہ گردیزی اور سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ ناہید عمران گل نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا اور بیک زبان ہیں ۔مقررین نے کہا کہ5 فروری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور اس عزم کے اظہار کا دن ہے ۔ 5فروری کادن منانے کے محرک قاضی حسین احمدتھے ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ۔ ، پاکستان اور کشمیر کی تاریخ و تہذیب یکساں ہے ۔ آج وہاں ہر گلی کوچے میں پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے گونج رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں