فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم کشمیر بارے تقریب

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  میں یوم کشمیر بارے تقریب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی میں یوم کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ تقر یب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

 نگران صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کشمیری پرچم کشائی بھی کی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالبات نے انتہائی خوبصورت اندازمیں نغمہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور دیگر مقررین نے کشمیری عوام کیلئے ڈاکٹر جاوید اکرم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں