فنڈز کی کمی،واسا کے 14 ترقیاتی منصوبوں پر کام بند

فنڈز کی   کمی،واسا  کے  14 ترقیاتی   منصوبوں  پر کام   بند

لاہور (شیخ زین العابدین)واسا انتظامیہ نے 16 ترقیاتی سکیموں میں سے صرف 2 منصوبوں پر کام شروع کیا، شہر میں منظور شدہ 14 ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر بند ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کے پہلے سات ماہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے پلان کو واسا نے نظر انداز کر دیا، شہر کے زیر زمین انفراسٹرکچر کے لیے بیشتر منصوبے شروع ہی نہ کیے گئے ، مالی سال 2022-23 میں واسا انتظامیہ کی ناقص کارکردگی رہی، پنجاب حکومت نے واسا کو مالی سال میں 16 نئی سکیمیں شروع کرنے کا ٹاسک دیا، واسا انتظامیہ نے سولہ ترقیاتی سکیموں میں سے صرف دو منصوبوں پر کام شروع کیا، شہر لاہور میں منظور شدہ 14 ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر بند ہیں، بجٹ میں منظور ہونے والی 14 ترقیاتی سکیموں پر عملی کام صفر ہے ، شاہ جمال سے شاہ جمال چوک، ہربنس پورہ ٹرنک سیور اور اتفاق ہسپتال ٹرنک سیور پر کام شروع نہ ہوا، اسلام پورہ، انارکلی واٹر سپلائی منصوبہ ،گلبرگ فائیو عزیز ایونیو پر سیوریج سسٹم پر کام صفر ہے ۔ فورسمین پیکو روڈ لفٹ سٹیشن، فیصل پارک شاہدرہ پر کوئی کام شروع نہ ہوا، سیوریج سسٹم شادمان کالونی، فرخ آباد ڈسپوزل پمپس کی تنصیب کا منصوبہ ابھی تک بند ہے ، کوٹ لکھپت جیل سے ملحقہ سیوریج سسٹم پر 12 فیصد کام ہوسکا ،ماچس فیکٹری شاہدرہ میں تعمیراتی کام 42 فیصد ہوسکا ۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بالواسطہ حکومتی فنڈنگ کے ساتھ منسلک ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں