نگران وزیر اوقاف کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

نگران وزیر اوقاف کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

لاہور( سپیشل رپورٹر )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب بھر میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام ریلیوں اور یکجہتی کشمیر کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی پروگرام صوبائی دارالحکومت میں ہوا۔

 جہاں نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور، زکوہ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی۔ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور بڑی تعداد میں ملازمین نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے آزاد کشمیر، پاکستان کے پرچم اور یوم یکجہتی کے نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ایوان اوقاف سے جی پی او چوک تک ریلی میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے ۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے جی پی او چوک گونج اٹھا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں نگران وزیر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو ہر پاکستانی سلام پیش کرتا ہے ۔ بھارت سن لے کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوکے رہے گا۔ مودی سرکار کے مظالم سے کشمیری بہن بھائیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور 75 سالہ جدوجہد کی کامیابی زیادہ دور نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں