30 جوڑوں کے نکاح اور اجتماعی شادیوں کی تقریب

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 30 جوڑوں کے نکاح اور اجتماعی شادیوں کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سپیکر نے امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہااور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کے قائم کردہ امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کے غریب اور مستحق طبقے کو خوشیاں بانٹی ہیں۔