جرمن سائنس فاؤنڈیشن کی جی سی یو کو50 لاکھ یورو کی امداد

جرمن سائنس فاؤنڈیشن کی جی سی یو کو50 لاکھ یورو کی امداد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پاکستان میں کم لاگت آرتھوپیڈک امپلانٹس کی تیاری و تجارتی پیداوار کیلئے جی سی یونیورسٹی لاہور کو جرمن سائنس فاؤنڈیشن سے 50 لاکھ یورو کی خطیر گرانٹ موصول۔

گرانٹ میں نیشنل سنٹر آف ایکسی لینس آن بائیو میٹریل سائنس اینڈ ٹشو انجینئرنگ کے لیے بھی فنڈنگ شامل، جسے جی سی یو میں قائم کیا جائے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے 67 ویں اجلاس میں پراجیکٹ اور سنٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ نیشنل سنٹر بائیو مٹیریل اور ٹیشو انجینئرنگ میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کریگا۔ پراجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر انجینئر عتیق الرحمان نیشنل سنٹر کے بھی بانی ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے ۔ انجینئر جواد منظور ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے ۔ سنڈیکیٹ نے اجلاس میں 9 ارب روپے کے دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ سٹوڈنٹ سروسز کو بہتر بنانے کے 9 منصوبوں پر تقریباً 587 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی، چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب اور صنعتکار انوار احمد، راشد لطیف خان یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد خان اور قانون، خزانہ اور محکمہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں