حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے : پیاف

حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے : پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ کہا ہے۔۔۔

 کہ کاروباری طبقہ بشمول عام آدمی ملک میں مہنگائی کی نئی لہر سے پریشان ہے ، مہنگائی پر قابو پانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔،متعلقہ حکام اس پر ایکشن لیں تاکہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو سکے ۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، کاروباری لاگت بڑھنے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالر ریٹ میں آئے روز اضافہ اشیا و خدمات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔ لوگوں کی قوت خرید مسلسل کم ہو رہی ہے حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں