آئی ایم ایف کے بغیر مالیاتی ڈسپلن نافذ کیا جائے :ٹیکس ایڈوائزرز

آئی ایم ایف کے بغیر مالیاتی ڈسپلن نافذ کیا جائے :ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور( اکنامک رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی معیشت کو مستقل بنیادوں پر درست سمت میں گامزن کرنا ہے تو آئی ایم ایف کے اصرار کے بغیر ہی مالیاتی ڈسپلن کو نافذ کرنا ہوگا ۔۔۔

ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کرنا درست اقدام ہے لیکن کیا حکومت یہ گارنٹی دے سکتی ہے کہ اس کا طاقتور اشرافیہ پر بھی اطلاق ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے احمد میاں ،محمد آصف،عبدالرحمن خواجہ ،مفتی وقاص اور دیگر پر مشتمل ٹیکس بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر آمدن کو بڑھانا نا ممکن ہے ۔حکومت نے ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بے نامی ایکٹ 2017کو فعال تو کر دیا ہے لیکن یہ خدشات موجود ہیں کہ وہ طبقات اس شکنجے میں نہیں آسکیں گے جو ہر بار اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے اس سے بچ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کو روکنے کا واحد حل ٹیکسز کی شرح اور تعداد میں کمی ہے جس کے لیے حکومت کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر پالیسی بنانی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں