جنوری :ہیلتھ کیئر کے چھاپے ، 525اتائیوں کے اڈے سیل

جنوری :ہیلتھ کیئر کے چھاپے ، 525اتائیوں کے اڈے سیل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اتائیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ماہ ِجنوری کے دوران 33اضلاع میں 525اتائیوں کے اڈے سیل کر دیئے گئے جبکہ560اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل ہوگئے ہیں۔

کمیشن کی ٹیموں نے اعدادوشمار کے مطابق 2,722 علاجگاہوں پر چھاپے مارے ،جن میں سے 162مراکز پر مستند معالجین نے کام کر نا شروع کر دیاہے ۔علاوہ ازیں 1,475 علاجگا ہوں،جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معالجین موجود تھے ، کی نگرانی بھی جاری رکھی جائیگی۔ لاہور میں 70،ملتان 62،راولپنڈی52،فیصل آباد40اوربہاولپورمیں 32ایسے کاروبارسربمہر کیے گئے ۔ دوسری جانب سیالکوٹ23،مظفر گڑھ 19،جبکہ شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ہر ایک میں 17اتائیت کے مراکز بند کیے گئے ۔ علاوہ ازیں باقی اضلاع کے شہروں اور دیہی علاقوں میں اوسطاً روزانہ 23چھاپے مارے گئے اور متفرق تعداد میں اتائیوں کے کاروبارسیل کیے گئے ۔ پی ایچ سی کے ترجمان کے مطابق کمیشن نے اب تک ایک لاکھ 51ہزارسے زائدمراکز پر چھاپے مار کر42,351اتائیوں کے کاروبار سیل کیے ہیں جبکہ34ہزار733اتائیوں نے اپنے غیر قانونی کاروبارترک کر دیئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں