شکیل احمد دوسری بار اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب

شکیل احمد دوسری بار اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 70 واں تین روزہ سالانہ اجتماع برائے ارکان منعقد ہوا۔اجتماع کے دوران آئندہ سال کے لیے جمعیت کے ناظم اعلیٰ کا انتخاب بھی کیا گیا۔

 ووٹنگ میں 2 ہزار سے زائد اراکین جمعیت نے حصہ لیا اور کثرت رائے سے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے طالب علم شکیل احمد کو ناظم اعلیٰ منتخب کیاگیا، جبکہ داؤ انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسد علی قریشی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ اس سے پہلے اجتماع کے دوران ملک بھر میں قائم جمعیت کے سینکڑوں یونٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس پر اراکین جمعیت نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں نو منتخب ناظم اعلیٰ نے طلبہ پر اپنی تعلیم اور تربیت پر توجہ دینے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اچھا طالب علم ہی جمعیت کا اچھا کارکن ثابت ہو سکتا ہے ، اس سال کا ہدف زیادہ سے زیادہ طلبہ کو جمعیت کی دعوت سے متعارف کرانا ہے ۔ طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں