تمام جماعتیں اے پی سی میں کھلے دل سے شریک ہوں:انجمن تاجران

تمام جماعتیں اے پی سی میں کھلے دل سے شریک ہوں:انجمن تاجران

لاہور (اکنامک رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں کھلے دل کے ساتھ شرکت کر کے ملک کو درپیش معاشی اور سکیورٹی مسائل کے حوالے سے مثبت تجاویز دینی چاہئیں۔

 حکومت معیشت کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لینے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے ،ایسے میں تمام سیاستدانوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے ،حکومت نے ملک میں دہشتگردی کی لہر اور معاشی حالات کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اے پی سی منعقد کرنے کا اعلان کر کے مثبت اقدام اٹھایا ہے ۔سیاسی جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنماؤں کو اے پی سی میں شریک ہو کر ملک کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنا چاہیے اور اس پلیٹ فارم سے جو بھی متفقہ اعلامیہ سامنے آئے اس پر عملی پیشرفت بھی ہونی چاہیے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت دوسرے مرحلے میں معیشت سے جڑے تمام سٹیک ہولڈرز کی بھی کانفرنس بلائے اور ان سے تجاویز طلب کی جائیں تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں