ایل ڈی اے کے سکولز میں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایاگیا

ایل ڈی اے کے سکولز میں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایاگیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل ڈی اے کے تمام سکولز میں مختلف تقاریب کا انعقادکیاگیا۔

اس موقع پربھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریریں کی گئیں اور خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کا آغاز میاں پلازہ جوہر ٹاؤن سے ہوااور یہ شوکت خانم ہسپتال پر اختتام پذیرہوا۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ نریندرمودی حکومت کی غاصبانہ پالیسیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔بھارتی مظالم کابڑی جرا ت کے ساتھ مقابلہ کرنے پردنیابھرکے مسلمان نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔واک کے شرکا نے بھارتی مظالم کی مذمت اورکشمیری حریت پسندوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف بینرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں