کشمیریوں پر ظلم وستم کی لمبی ، دردناک تاریخ ہے :گورنر

کشمیریوں پر ظلم وستم کی لمبی ، دردناک تاریخ ہے :گورنر

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں محکمہ اطلاعات پنجاب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور آزادی کے لیے دی گئی بے مثال قربانیاں انشا اللہ ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور انہیں بھی آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ہمیں پشاور میں ہونے والے حالیہ واقعہ نے بھی بہت رنجیدہ کیا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 5فروری ہمارے لئے ایک اہم ترین دن ہے اس دن سے نہ صرف ہماری جذباتی وابستگی ہے بلکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں، انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں اور حق کے ساتھ کھڑے ہوں۔ پاکستان نے ہمیشہ سفارتی سطح پر مذاکرات میں کشمیر کا مسئلہ سرفہرست رکھا ہے اور بھارت سے تعلقات کشمیر پالیسی سے مشرو ط رہے ہیں۔ بعد ازاں گورنر پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کی قیادت بھی کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں