ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول پر عملدرآمد میں ناکام

ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول  پر عملدرآمد میں ناکام

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ٹرین شیڈول بدستور متاثر ،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

 کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے ، جعفر ایکسپریس1 گھنٹہ 45 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 1گھنٹہ 40 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں