کمشنر کا ضلعی افسروں کو فوری پٹرول پمپ چیک کرنے کاحکم

کمشنر کا ضلعی افسروں کو فوری پٹرول پمپ چیک کرنے کاحکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹرسے )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،پرائس مجسٹریٹس اورزونل افسران کو فوری پٹرول پمپس کوچیک کرنے کا حکم دے دیا۔

 کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تمام افسران پٹرول پمپس کو چیک کرکے سپلائی ،سٹاک اور فراہمی پر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ فارمیشن چوبیس گھنٹے الرٹ رہے اورکڑی مانیٹرنگ کی جائے ۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز خود بھی پٹرول سٹاک اور پٹرول پمپس کو چیک کرائیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہ کرکسی بھی جگہ سے رپورٹ پر خود ایکشن لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں