دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں :گورنر

دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں :گورنر

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں شاہدرہ تاجر بورڈ کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تاجر برادری سمیت سب کو مل کر مثبت کردار کرنا ہوگا۔

 ملک اس وقت معاشی چیلنجز سمیت معاشرتی و دیگر مسائل کا شکار ہے ۔ کاروباری برادری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ بلا شبہ کاروبار ی حضرات ٹیکس دے کر ملک کی معیشت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہیں۔ تاجر برادری کا ملک کی معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اہم کردار ہے ۔ دہشت گردی کا عفریب پھر سے سر اٹھا رہا ہے ۔ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں