پیوندکاری میں ملوث ملزموں کی کیسز کی عدالتوں میں پیروی کرینگے :وزیر صحت

پیوندکاری میں ملوث ملزموں کی  کیسز کی عدالتوں میں پیروی  کرینگے :وزیر صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا بائیسواں اجلاس منعقد ہوا۔

جاویداکرم نے کہا کہ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مجوزہ ایکٹ2023کاتفصیلی جائزہ لیاگیاہے ۔ پیوندکاری کے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصر کے خلاف تمام کیسزکی عدالتوں میں مکمل پیروی کریں گے ۔ پنجاب میں پیوندکاری کے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف بھرپورمہم چلائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں