جی سی یو :نئے کیمپس کیلئے 10کروڑ گرانٹ کا اعلان

جی سی یو :نئے کیمپس کیلئے 10کروڑ گرانٹ کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 21ویں کانووکیشن کا آغاز ،پہلے سیشن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔سیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی ۔دو روزہ کانووکیشن میں کل 1984 طلبا کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔

جن میں23 پی ایچ ڈی، 667 ایم ایس/ ایم فل، 29 ایم ایس سی اور 1265 بی اے / بی ایس سی (آنرز) کی ڈگریاں شامل ہیں۔پہلے سیشن میں اولمپیئن اختر رسول، اداکار عثمان پیر زادہ اور میاں مصباح الرحمان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ رواں سال کانووکیشن میں کل 10سابق طلباء کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا،انہوں نے شرکا کو یونیورسٹی کی پچھلے سال مختلف شعبوں میں اچیومنٹس کے حوالے سے آگاہ ہ کیا ،یونیورسٹی کانیا کیمپس کالا شاہ کاکو فعال ہو چکا ہے ، وہاں 9 تدریسی شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔وزیرِ تعلیم رانا تنویر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو نئے کیمپس میں کلاک ٹاور کی طرز پر بلڈنگ کی تعمیرکے لیے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ،ویسے تو حکومت کے پاس پیسے کم ہیں، اگر حکومت نہ دے سکی تو میں اپنی جیب سے دوں گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں