ڈاکوؤں نے دکان اورکارسوار فیملی لوٹ لی،شہری سراپااحتجاج

ڈاکوؤں نے دکان اورکارسوار فیملی لوٹ لی،شہری سراپااحتجاج

پتوکی(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ایک دکان اورکارسوارفیملی کو لوٹ لیا، جس پرشہری سراپااحتجاج بن گئے۔

پرانی منڈی میں موبائل شاپ سے 3ڈاکو ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ، کاہنہ روڈ پر2ڈاکوؤں نے کارسوار وحید ایڈووکیٹ اوراس کی فیملی سے ساڑھے 4 تولے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں