راجہ جنگ:نامعلوم افراد کی فائرنگ ،1شخص قتل

راجہ جنگ:نامعلوم افراد کی فائرنگ ،1شخص قتل

قصور (خبرنگار،نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ راجہ جنگ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

محمد رفیق نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے 50سالہ بھائی حمید خاں کو راجہ جنگ میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ، جس کو ہسپتال لے جایا گیا ،مگر وہ جان کی بازی ہار گیا ،پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں