سانحہ ماڈل ٹاؤن،کورونا کے باعث ملزموں کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

سانحہ ماڈل ٹاؤن،کورونا کے باعث ملزموں کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دھشت گردی عدالت ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سات پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کوروناکے خطرہ کے باعث ملزمان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت کی ۔فریقین کی جانب سے کچھ ملزمان نمائندگی کیلئے پیش ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں