پولیس کی کارروائی، دو چور 15لاکھ کی نقدی سمیت گرفتار

پولیس کی کارروائی، دو چور 15لاکھ کی نقدی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم سیل) پولیس کی کارروائی، دو چور 15لاکھ کی نقدی سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سولر کمپنی کے آفس سے پیسے چوری کرنے والے 2 چور عمران اور ریحان کو پولیس نے کیش سمیت گرفتار کر لیا۔

 ملزمان سے 15 لاکھ روپے برآمد کر لیے ، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا، متاثرہ شہری ذیشان کی مدعیت میں دو نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں