مانگامنڈی :گاڑی کی ٹکر سے فیکٹری ملازم جاں بحق

مانگامنڈی :گاڑی کی ٹکر سے فیکٹری ملازم جاں بحق

لاہور(کرائم سیل) مانگا منڈی کے علاقے میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے فیکٹری ملازم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی روڈ پر فیکٹری ملازم شیر علی کھانا کھانے گیا، پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا، متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایاگیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دیا ، متوفی سندھ کا رہائشی تھا، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں