عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا دھاوا،ریاستی دہشت گردی:سردار سبطین

  عمران خان کی رہائش گاہ  پر پولیس کا دھاوا،ریاستی  دہشت گردی:سردار سبطین

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا دھاواریاستی دہشت گردی ہے۔

چادر اور چاردیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا رہائش گاہ پر موجود نہ ہونے کے باوجود زمان پارک میں پولیس کا آپریشن منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی عدم موجودگی میں خواتین پر حملہ توہین عدالت ہے ،عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،جھوٹے مقدمات بنا کر عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں