کاروباری طبقہ رمضان میں سستی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے :پیاف

 کاروباری طبقہ رمضان میں سستی اشیا  کی فراہمی کو یقینی بنائے :پیاف

لاہور (اکنامک رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور۔۔۔

لاہور (اکنامک رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ کاروباری طبقہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو اشیائے خورو نوش اور دیگر اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کر کے مہنگائی کے اس دور میں ان کی مشکلات کم کی جائیں۔کم وسائل والے لوگوں کا خیال رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ تاجروں کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں