تنخواہ نہ دینے پر گارمنٹس دکان مالک کیخلاف درخواست پرسماعت

تنخواہ نہ دینے پر گارمنٹس دکان مالک کیخلاف درخواست پرسماعت

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لیبر کورٹ میں10 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر گارمنٹس دکان مالک کیخلاف ملازمین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو یکم اپریل کو شہادت کیلئے طلب کر لیا ۔ملازم اطہر ، اشتیاق سمیت دیگر نے درخواست دائر کی ۔لیبر اینڈ ویجز کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کی ۔ہماری بہت غریب فیملی ہے ،ہمارے پاس روٹی کھانے کو پیسے نہیں ، گارمنٹس پر کام کرتا ہو ں،10 ماہ گزر گئے لیکن تنخواہ نہیں دی جارہی ۔فیملی کا خرچہ ہماری تنخواہ سے ہوتا ہے ، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔سیلری کا تقاضا کیا تو دکان کے مالک نے ایف آئی آر درج کرا دی ۔گارمنٹس کا مالک سیلری مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دیتا ہے ۔عدالت فیکٹری مالک کو ہماری تنخواہ دینے کا حکم دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں