نظریہ پاکستان ٹرسٹ طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری کا انعقاد

نظریہ پاکستان ٹرسٹ  طلبا وطالبات کے مابین  انعامی مقابلہ مصوری کا انعقاد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم’’ جوہر ٹاؤن لاہور میں ‘‘تقریبات یوم پاکستان ‘‘ کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا۔

 اس مقابلہ میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فرائض نوشی اعجاز اور افشیں اعجاز نے انجام دیئے ۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلباوطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد عبدالحادی نے اول،ملک ایان شاہد نے دوم اورعیشہ سرفراز نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد ہارون، عنایہ فاطمہ اور محمد حسنات کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں