شہر میں 40فری آٹا سیلز پوائنٹس بنانے کافیصلہ

شہر میں 40فری آٹا سیلز  پوائنٹس بنانے کافیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ماہ رمضان کی مناسبت سے لاہور میں چالیس فری آٹا سیلز پوائنٹس بنائے جائیں گے ،تحصیل سٹی میں 10 مقامات پر آٹا سیل پوائنٹس ہونگے ۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں آٹھ، تحصیل کینٹ میں تین، تحصیل شالیمار میں سات مقامات پر فری آٹا سیلز پوائنٹس بنیں گے ،آٹا سیلز پوائنٹس پر دس کلو آٹے کے صرف تین تھیلے ہی فراہم کیے جائیں گے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کو ہی مفت آٹادیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے آٹا سیلز پوائنٹس کی فہرست جاری کردی،ہر ٹرک پر موجود انچارچ روزانہ شام پانچ بجے تک آٹے کا ریکارڈ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں